بھٹکل:10؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) ہر سال کی طرح اس سال بھی شری درگا دیوی چیری ٹیبل ٹرسٹ الویکوڑی بھٹکل کی جانب سے بھٹکل تعلقہ کے ایس ایس ایل سی میں90 فیصد یا اس سے زائد فیصد نمبرات کے ساتھ کامیاب ہونےوالے (مسلم اور غیر مسلم کی تفریق کئے بغیر) تمام طلبا کی تہنیت کرتےہوئے انہیں نقد انعام سےنوازا گیا۔
شری درگا دیوی چارٹیبل ٹرسٹ الویکوڑی بھٹکل کے زیر اہتمام شرالی-الویکوڑی کے درگا پرمیشوری مندر ہال میں منعقدہ ہونہار طلبا کے تہنیتی پروگرام میں خطاب کرتےہوئے شری گوکرن پرتگالی شری جیوتم مٹھا دیش شریمد ودیا دھیش تیرتھ سوامی جی نے کہاکہ دنیا کی سب بڑی دولتوں میں سے علم کی دولت سب سےاعلیٰ ہے،جس تعلیم میں اخلاق نہ ہوں وہ کسی کام کی نہیں ہے۔سوامی جی نےکہاکہ وہ علم ہی نہیں ہے جس میں اخلاق نہ ہوں ، علم سے عزت و احترام کا مقام ملتاہے ، دنیا میں کسی چیز کو اغوا ء کیا جاسکتاہے لیکن ہم نے جو علم سیکھا ہےاس کو اغواء کرنا کسی کےلئےممکن نہیں انہوں نے کہا کہ علم ایک بہت بڑا ہتھیار ہے۔
سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئےکہاکہ ٹرسٹ کا سب سےاہم مقصد یہی ہے کہ ایک عام آدمی کے گھر والے بھی تعلیم سے آراستہ ہوں، تعلقہ میں کسی بھی بچے کو تعلیم حاصل کرنےمیں مالی مشکلات کا سامنا ہے تو ہم ساتھ ہیں ہر طرح اس کی مدد کے لئےتیار ہیں۔ بھٹکل کے دی نیو انگلش پی یوکالج کےپرنسپال ویریندرشانبھاگ نے کہاکہ علم سے آراستہ بچوں کی سب سے بہترین علامت یہی ہےکہ وہ اپنے والدین کی فرمانبرداری اور خبرگیری کرتےہیں۔ ترقی کا مطلب یہی ہے کہ علم کے ساتھ اولڈ ایج ہوم بھی کم ہونے چاہئے۔ اسی طرح طلبا کو چاہئے کہ وہ رشوت خوری کو ختم کرنےکی کوشش کریں۔
شری ماری جاتا کمیٹی کے صدر راماموگیر نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔ نارائن دئیمنے نے استقبال کیا۔ اروند پائی نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ مندر کے پجاری گجانن پرانک ، مندر انتظامیہ کے تمپا ہونی منے ، نارائن دھرم موگیر، ہنومنت نائک، جٹگاموگیر ، یوگیش، بابو موگیروغیرہ موجود تھے۔ استاد ناگراج موگیر اور راجیو موگیر نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔